ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف شعبہ جات کی تنظیم نوکے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا
سینئر رکن فرقان اطیب کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا انچارج مقرر کردیا گیا
ابوبکر صدیقی، سید شکیل، ارشاد ظفیر اور سید عارف حیدر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز ہوں گے
اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے انچارج وسیم اختر کو تنظیمی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 5 جنوری 2016ء
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس ہواجس میں تحریک کے مختلف شعبہ جات کی تنظیم نوکے حوالے سے مختلف تجاویزپر غور کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت تحریک کے سینئر رکن فرقان اطیب کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا انچارج مقررکردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے چار جوائنٹ انچارجز بھی مقرر کئے گئے ہیں جن میں ابوبکر صدیقی، سید شکیل، ارشاد ظفیر اور سید عارف حیدر شامل ہیں۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے انچارج وسیم اخترکوان کی تنظیمی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔