پاکستانی حکومت اور افواج کسی صورت 34ملکی نام نہاد اتحاد کا حصہ نہ بنیں ، تمام علماء متفق ہیں
ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین اجلاس میں شریک علماء کرام کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 04؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لال قلعہ گراؤنڈ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ عظام کے اجلاس میں شریک مختلف سنی و اہل تشیع علمانے حکومت پاکستان اور افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودیہ عرب کی جانب سے بنائے جانے والے 34ممالک کے نام نہاد اتحاد کا کسی صورت حصہ نہ بنیں ۔ علماء کرام نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں جس کی انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو فضاء میں بلند کرکے تائید کی۔