ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنینس کمیٹی کے تحت تقریب
منعقدہ تقریب سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاخصوصی خطاب،مجموعی خبر
کراچی:۔ ۔۔02،جنوری 2016 ء
ایم کیوایم کے ونگ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنینس کمیٹی کے تحت ہفتے کی شب ڈی سی آرسی کے رکن انجینئرعادل عسکری کی رہائشگاہ پرسادہ لیکن پرہجوم تقریب منعقد کی گئی جس میں انجینئرنگ کمیونٹی سول سوسائٹی، ڈاکٹرز،پروفیسرز،ملٹی نیشنل کمپنیوں کے افسران،معروف گلوکار محمدعلی شکی ڈی سی آرسی کے ارکان خصوصاًخواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورتقریب میں شریک شرکاء خصوصاًنوجوانوں نے ڈی سی آرسی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔تقریب ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،اراکین عارف خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹرعبد القادرخانزادہ، نامزد میئرکراچی وسیم اختر،ڈپٹی میئرارشدووہرااورڈی سی آرسی کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے فکرانگزاورانتہائی اہم خطاب کیاجبکہ نامزدمیئرکراچی وسیم اخترنے مختصراًخظاب کیا۔ قبل ازیں تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں خیابان مسلم میں ڈی سی آرسی کے رکن و عادل عسکری کی رہائشگاہ پرخصوصی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں رہائشگاہ کے لان کوپنڈال کادرجہ دیکراس میں شرکاء کے لئے کرسیوں کااہتمام کیاگیا۔تقریب سے جناب الطاف حسین کاخطاب پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک9بجے شروع ہواجوبناء کسی وقفے کے ایک گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا۔ااس موقع پرشرکاء نے جناب الطاف حسین سے براہ راست گفتگوبھی کی اوران سے مختلف سوالات کیے جن کے جناب الطاف حسین نے جوابات دیئے اورانہیں مختلف الفاظ اورلفظوں کے حیران کن معنی بھی بتائے۔خطاب کے آخرمیں جناب الطاف حسین نے شرکاء کے لئے خصوصی دعائیں کیں اورآپس میں پیارمحبت سے رہنے کادرس دیا۔