ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں بابا حیدر زمان کی علالت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام بابا حیدر زمان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکریں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی:02؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں اور بزرگ سیاستدان بابا حیدر زمان کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بابا حیدر زمان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوا یم بابا حیدر زمان کی ہزارہ صوبہ تحریک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ جلد و مکمل صحتیاب ہوکر ہزارہ صوبہ کی تحریک کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔