پاکستان ٹیلی ویژن کے بانی رکن اسلم اظہر کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہا ر افسوس
مرحوم براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتےتھے،اس سطح پرانکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکےگا ،الطاف حسین
اسلم اظہر مرحوم اپنے شعبے میں نئے آنیوالوں کیلئے استاد کی حیثیت رکھتے تھے ،اللہ تعالی انہیں اپنی جو ار رحمت میں جگہ عطا ء فر ما ئے ،الطاف حسین
لندن ۔۔۔30دسمبر 2015ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے پا کستان ٹیلی ویژن (PTV)کے بانی رکن پہلے ایم ڈی اور چےئر مین اسلم اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے اسلم اظہر مر حوم کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ اسلم اظہر نے براڈکا سٹنگ اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں انتہائی نما یا ں کر دار ادا کیا ،انکی خد ما ت کو کبھی فر امو ش نہیں کیا جا سکے گا جس کا اعتراف سرکا ری سطح پر بھی کیا گیا ور انہیں صدارتی تمغا ت سے بھی مختلف ادوار میں نو از گیا ۔انہو ں نے کہا کہ اسلم اظہر نہ صرف پی ٹی وی کے بانی رکن تھے بلکہ بر اڈ کا سٹنگ کی دنیا میں آنیو الے ہر طا لب علم کیلئے ایک استا د کی حیثیت رکھتے تھے ۔جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی اسلم اظہر مر حوم کو اپنی جو ار رحمت میں جگہ عطا ء فر ما ئے اور پسما ند گان کو یہ صدمہ بر داشت کرنے کی ہمت عطا کر ئے ۔(آمین )