Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محروم لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گااورمضبوط ومستحکم ہوگا۔الطاف حسین


محروم لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گااورمضبوط ومستحکم ہوگا۔الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2015
محروم لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، 20صوبے بنا دیئے جائیں تو پاکستان بچ جائے گا اور مضبوط و مستحکم ہوگا۔ الطاف حسین
چاہے کیسی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ،اب ہم قوم کو اس کاحق دلانے کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
ہم نے اپنے مقصدکے حصول کے لئے تمام ترآئینی وقانونی طریقے استعمال کئے ہیں اور کرتے رہیں گے
ہم کسی بھی موقع پر دہشت گردی اور تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے
مقصد کے حصول کی جدوجہد میں ہم اپنی جانیں دیتے رہیں گے، چاہے کتنی ہی جانیں لے لی جائیں لیکن فتح ہماری ہوگی
بزدلی مسئلے کا حل نہیں، بہادری، ہمت و حوصلہ اور آگے بڑھنا ہی کامیابی کی دلیل ہے
سندھی وڈیرے، بلوچ سردار،پنجابی جاگیردار یا پختون سردار،یہ آپس میں تو رشتہ داریاں کرتے ہیں لیکن غریبوں کو آپس میں لڑاتے ہیں
غریب و متوسط طبقہ کے عوام کو بھی سوچنا ہے کہ اب ہمیں بھی ایک ہوکر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس ظالم سماج اور سسٹم کو شکست دینی ہے
اگر آپ مشن ومقصد کی کامیابی چاہتے ہیں توآپ کو خود کو تحریک کے لئے وقف کرنا ہوگا۔ ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام اور نوابشاہ زون کے ذمہ داروں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو
تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام ایم کیوایم کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 30 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے ایک بار پھریہ کہا ہے کہ محروم لوگوں کوان کے حقوق دیئے جائیں اورپاکستان میں 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گااورمضبوط ومستحکم ہوگا۔انہوں نے یہ بات آج علی الصبح ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام اور نوابشاہ زون کے ذمہ داروں سے علیحدہ علیحدہ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ دنیامیں آنے والے ہرنفس کو موت کامزہ چکھناہے۔دنیامیں عموماًہرانسان اپنی ذات اوراپنے اہل خانہ ، بال بچوں اور خاندان کے مفادات کے لئے سوچتاہے اوراس کے لئے زندگی گزارتا ہے لیکن بعض انسان ایسے ہوتے ہیں جواپنی ذات یااپنے خاندان کے مفادات کے لئے نہیں بلکہ اپنی زندگی کسی مقصد،مشن ، نظریے اورآئیڈیالوجی اورفلسفہ کے لئے گزارتے ہیں اوراسی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیتے ہیں۔ میں نے بھی25سال کی عمر سے قوم کے حقوق کے لئے جدوجہدکاآغازکیا اور1978ء سے آج 2015ء کاسال مکمل ہوگیاہے اس طرح تقریباً38سال مجھے اپنے مشن ومقصدکے لئے جدوجہدکرتے ہوچکے ہیں اورمیں نے اس پورے عرصہ میں دن رات اپنی تحریک کے لئے گزارے ہیں اورآج بھی میں پوراوقت تحریک کے مشن ومقصدکے حصول کی جدوجہدمیں گزاررہاہوں۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ اگرآپ مشن ومقصدکی کامیابی چاہتے ہیں توآپ کوخودکوتحریک کے لئے وقف کرناہوگا۔آپ ایک ایک شہرمیں جاکرکارکنان وعوام کومیرایہ پیغام پہنچادیں کہ اب چاہے کیسی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ،اب ہم قوم کواس کاحق دلانے کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ارباب اختیارکوہمیں ہماراحق حکمرانی دیناہوگا۔ہم آج بھی ارباب اختیارکویہ کہتے ہیں کہ محروم لوگوں کوان کے حقوق دیئے جائیں،پاکستان میں 20صوبے بنادیئے جائیں توپاکستان بچ جائے گا اور مضبوط ومستحکم ہوگا۔ہم نے اس مقصد کے حصول کیلئے تمام ترآئینی وقانونی طریقے استعمال کئے ہیں اور کرتے رہیں گے، کسی بھی موقع پر دہشت گردی اور تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے لیکن اس مقصدکے حصول کی پرامن جدوجہدمیں ہمیں اپنی جانیں دینی پڑیں تووہ ہم دیتے رہیں گے، چاہے کتنی ہی جانیں لے لی جائیں لیکن فتح ہماری ہوگی۔ 
جناب الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمت و حوصلہ رکھئے اوریہ بات ہمیشہ یادرکھئے کہ غصہ اور بزدلی مسئلے کا حل نہیں، بہادری، ہمت وحوصلہ اورآگے بڑھناہی کامیابی کی دلیل ہے ۔ جب آپ آگے بڑھیں گے توکہیں صاف راستے ملیں گے اور کہیں کٹھن اورکانٹے دار راستے ملیں گے ، ان کانٹے دار راستوں کوعبورکرکے ہی آپ اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے سندھیوں،بلوچوں، پنجابیوں ،پختونوں، ہزارے وال، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتی بلتستانی سمیت تمام قومیتوں کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب مظلوم ہیں، ہم بھی مظلوم ہیں جبکہ سندھی وڈیرے ہوں، بلوچ سردارہوں،پنجابی جاگیردار ہوں یا پختون سردار ہوں،یہ سب آپس میں تو عیش کرتے ہیں، آپس میں اپنے بچوں کی شادیاں اوررشتہ داریاں کرتے ہیں لیکن ہمیں آپس میں لڑاتے ہیں۔اب ہم غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوبھی سوچناہے کہ اب ہمیں بھی ایک ہوکر اورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس ظالم سماج اور سسٹم کوشکست دینی ہے۔جناب الطاف حسین نے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ آپ پاکستان کوبچانے کی جدوجہد شروع کرنے کے لئے گھروں سے نکل کرایم کیوایم کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈال کرانہیں کامیاب کروائیں۔جناب الطاف حسین نے تینوں زونوں کے ذمہ داران وکارکنان کوتلقین کی کہ آپ پولنگ کے دوران کسی بھی قیمت پر غصہ اورجذبات میں نہ آئیں، اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھیں، ہرحال میں صبروتحمل کامظاہرہ کریں اورپرامن طریقے سے اپنے کام کوجاری رکھیں۔ انشاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
English Viewers

 

1/21/2025 10:56:10 PM