30دسمبر 2015ء کو سندھ کے اضلاع نوابشاہ، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈوجام میں فوج کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا ئیں ۔رکن ربطہ کمیٹی محمد حسین
نوابشاہ کی پولیس اور انتظامیہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہیں۔ سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ پولنگ کا وقت 2گھنٹے کم کردیا گیا پولنگ کا وقت پورے پاکستان کی طرح صبح 7:30بجے سے شام:30 5بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہنا چاہئے۔ حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے پری پول دھاندلی کے تحت نوابشاہ میں پی پی پی کے جیالے پولیس افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو تعینات کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے بھرتی کیے گئے افسران پر مشتمل پولنگ عملے کو تعینات کرکے الیکشن میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔