Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نہیں ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نہیں ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 12/28/2015
ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نہیں ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
مخالفین کی ضمانتیں ایسی ضبط ہوں گی کہ اگلی باری ان کو امیدواران نہیں ملیں گے
اللہ نے اب تک جو کامیابی دی ہے وہ الطاف حسین کے نظریہ کی جیت ہے
ہمارے بچے ٹنڈوالہ یار کو دنیا کے نقشے پہ ابھاریں گے، انشاء اللہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ حق پرست ہوگا
سینئر ڈپٹی کنوینررابطہ کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستارکا ٹنڈوالہ یار میں کارنر میٹنگز سے خطاب
انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار اور تاجر اتحاد کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے اعزازمیں استقبالیہ
ٹنڈوالہ یار :۔۔۔۔ 28دسمبر 2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوئیر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں حق پرستوں کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں ہیپا ٹائٹس جیسی موذی بیماری پھیلانے والوں سے ہے ۔ مخالفین کی ضمانتیں ایسی ضبط ہوں گی کہ اگلی مرتبہ ان کو امیدواران نہیں ملیں گے ۔ ہمارے بچے ٹنڈوالہ یار کو دنیا کے نقشے پہ ابھاریں گے۔ انشاء اللہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ حق پرست ہوگا۔ اللہ نے اب تک جو کامیابی دی ہے وہ الطاف حسین کے نظریہ کی جیت ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میرواہ ناکہ ، اور خانزادہ محلہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ کا رنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ہمارا وزیراعلیٰ بنادیا جائے تو ہم چھ ماہ میں سندھ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے۔ ٹنڈوالہ یار میں تعلیم کی بہتری کے لئے کالجز اور یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے بھرپور کام کریں گے اور عوام کو بے روزگاری ، کرپشن کے عفریت سے نجات دلانے کے لئے جاری جدوجہدکو بلدیاتی اداروں کے توسط سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اختیارات مشرف دور میں تھے وہ اب نہیں ہیں جن کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کے اختیارت کے حوالے سے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اگر وہاں بھی انصاف نہ ملا تو عوام کے ساتھ مل کربھر پور تحریک شروع کریں گے ۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نبیل احمد خان ،شیراز مسعود، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محترمہ رعنا انصار،دلاورقریشی ایڈوکیٹ، قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ خانزادہ نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار اور تاجر اتحاد کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی نبیل احمد خان ،شیراز مسعود،حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاورقریشی ایڈوکیٹ ، قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ خانزادہ کے اعزازمیں استقبالہ دیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا سندھ وفاق کو 70فی صد ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو اختیارات ملنے کے بجائے صوبہ سندھ پسماندہ صوبہ ہے۔ وڈیرانہ جاگیرادانہ سوچ نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار وقار حمید میمن اور تاجر اتحاد کے صدر حمید قریشی نے تاجر برادری کی جانب سے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار میں حق پرست امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔







مزید تصاویر

1/10/2025 9:00:29 PM