Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

القاعدہ ، طالبان اورداعش سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت دانشوروں ، ٹیکنوکریٹس ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹر اور تاجروں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا خطاب


القاعدہ ، طالبان اورداعش سب سے بڑا خطرہ ہیں۔  ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت دانشوروں ، ٹیکنوکریٹس ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹر اور تاجروں سے  قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا خطاب
 Posted on: 12/27/2015
القاعدہ ، طالبان اورداعش سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت دانشوروں ، ٹیکنوکریٹس ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹر اور تاجروں سے 
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا خطاب
مورخہ:20؍ دسمبر 2015ء 


اعوذباللہ من الشیطین الرجیم 
بسم اللہ الرحمان الرحیم
معزز حاضرین محفل 
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ۔۔۔ رحمان بھی ہے ۔۔۔رحیم بھی ہے۔۔۔ پھرقرآن مجید میں فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ’’مالک یوم دین ‘‘یعنی روزِمحشر۔۔۔ جزا اورسزا کا مالک اللہ تعالیٰ ہے ۔۔۔اب آپ بتائیں کہ روزمحشر کا مالک اللہ تعالیٰ ہوگا یا جماعتی ہوں گے 31؟دسمبر کی رات لوگ پارٹی کررہے ہیں۔۔۔ خوش ہورہے ہیں ۔۔۔ آپس میں مل جل کے کھانا کھارہے ہیں۔۔۔ایک دوسرے کو گفٹ دے رہے ہیں ۔۔۔ نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے جمع ہورہے ہیں تو انہیں یہ جماعت اسلامی کے لوگ کیوں مارتے ہیں۔۔۔؟کسی پر یہ الزام عائد کردینا کہ اس نے شراب پی ہے اور ماردھاڑ کا سلسلہ شروع کردینا قطعی غلط بات ہے ۔۔۔یہ قانون ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔۔۔برطانیہ میں اگر کسی آدمی پر یہ الزام ہوکہ اِس نے شراب پی کرڈرائیونگ کی ہے تو اس کا ٹیسٹ لیاجاتا ہے اور جب یہ ثابت ہوجائے کہ اس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی ہے تواس کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا جاتا ہے ۔شراب نوشی کی ممانعت دین اسلام ہی میں نہیں بلکہ عیسائیت سمیت ہر مذہب میں ہے اوراس کی سزا بھی ہے۔
دیکھئے ! الطاف حسین آپ کو کوئی کچی بات نہیں بتائے گا۔۔۔آپ اس کمزور انسان کے طاقتور ہونے کا اندازہ کریں کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔۔۔ آپ یہ دیکھئے ایک طرف پوری فوج ہے ۔۔۔پیمرا ہے ۔۔۔ نواز شریف ہے۔۔۔آصف زرداری ہے ۔۔۔ تمام سیاسی جماعتیں ہیں اورایک طرف پورے ملک کی بیس کروڑ آبادی میں الطاف حسین واحدلیڈر ہے جس کی ٹیلی ویژن پر تقریر پر پابندی عائدہے ، جس کی تصویرنشر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اللہ جس حال میں رکھتا ہے میں، اس حال میں خوش رہتا ہوں۔۔۔میں ،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اتنا کمزور، ناتواں اور غریب انسان ہوں لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے آج کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔۔۔اس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔
میرے بھائیو!
آپ لوگ ڈیفنس کلفٹن جیسے خوشحال علاقوں میں رہنے والے لوگ کہتے ہیں کہ ۔۔۔ ایم کیو ایم نے یہ کردیا۔۔۔ ایم کیوایم نے وہ کردیا لیکن جب حکومت، ایم کیو ایم کے خلاف کوئی فیصلہ کرتی ہے توآپ جیسے صاحب علم لوگ اس کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کرتے ۔۔۔ کیا ان ناانصافیوں کے خلاف آپ نے کبھی کوئی احتجاجی جلوس نکالا کہ جس کو بنیاد بناکر الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،ایسی تقاریر اسمبلی میں موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کی ہیں۔۔۔ وزیر داخلہ نے بھی کیں ہیں اور عمران خان کی یہ وڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 20 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئیں تو جرنیلوں کا پیشاب نکل جاتاہے لیکن اس پر پابندی نہیں لگائی۔ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں نے فوج پر تنقید کی ہے ۔۔۔ جبکہ میں نے کوئی تنقید نہیں کی بلکہ یہ کہاتھا کہ ماروائے قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔
Extra Judicial killing is nationally and internationally against the norms of human rights, which is illegal, totally illegal and punishable crime. 
یہی تو میں نے کہا تھا کہ اگر کوئی سویلین قتل کرے تووہ قاتل کہلائے اور اگر کوئی رینجرز کا اہلکار کسی کو ناجائز قتل کرے اسے بھی قاتل گردانا جائے ۔۔۔سچائی بیان کرنے پر میری آواز دبائی جاتی ہے۔۔۔مجھ پر پابندی لگادی جاتی ہے لیکن اس وقت پھر بھی میں آپ سے بات کررہا ہوں۔۔۔ یہ سو ذرائع بند کریں گے تو میں اور میرے پیارے پیارے ۔۔۔محبت کرنے والے ساتھی۔۔۔ انشاء اللہ سوچ وفکر سے مزید سو ذرائع پیدا کرلیں گے۔ Ladies and gentlemen, please try to understand that all nations strive for their rights, which are never handed over on a silver plat. Now pre-requisite to attain the right, is the unity of nation and their objectives, the Mohajirs having involved in creation of Pakistan are still deprived of our basic human rights. We have been facing serious identity crisis and have no recognition, but I do take pride that I indeed attain that recognition internationally in 1996, if you hear at the time tragic ethnic clashes, the United Nations, the USA State Department, Harward or Oxford University, they only mentioned ethnic sub-division in Pakistan, namely Punjabi, Sindhi, Balochi, Pakhtoon. Since 1996, these insittutions have included Mohajirs as an ethnic entity in Pakistan, we are being called Mohajirs and are being categoriesed as immigrants, migrated from Muslims minority provinces from India to Pakistan after the partition in 1947. Now having achieved some nationality within Pakistan, we now need to unite or attain a province so we can have a land under our feet. For good governance in Pakistan, we must create atleast twenty new provinces or administrative unitd to make Pakistan stronger. Let me asked you what is a problem? If you are Punjabi, Sindhi, Pashtoon, Baloch, Muslim, non-Muslim, if you have been living for years in Karachi with your families, being breeded here, no matter which language you speak, which religion you belong, which ethnicity you belong, you will enjoy the same rights in our province. I am not going to present you a catalog of deprvition of our rights and sacrifices, because you all are fully aware of, including sacrifices of my 66-year old brother Nasir Hussain and a 28-year old newphew Arif Hussain. We now need to go forward and set out a clear objective to put before you that we now essentially need everyone irrespective of their ethnicity, language, creed, faith, sect, gender to live honestly like an equal citizen. 

ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس کمیٹی کے حضرات!
آپ کی بڑی محبت ہے اور میں آپ لوگوں سے یہ درخواست کروں گا کہ پلیز Internatioanl Scenario کو سمجھ لیجئے۔۔۔ رشیا، ایران اور چند ممالک یہ الگ جارہے ہیں۔۔۔ 34ممالک کا علیحدہ بلاک بن چکا ہے۔۔۔ امریکہ ان کے پیچھے ہے جو شام کے بشارالاسد کو ہٹانا چاہتا ہے اور جو ایک طرف داعش کی مخالفت کر رہا ہے لیکن میں آپ کو بتاؤں کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ ہم 34ممالک کاگروپ ۔۔۔ بشارالاسد کی حکومت ہٹانے کے لیے نہیں کی ہے بلکہ داعش کے لیے ہے۔۔۔داعش کے خاتمے کے لیے ہے۔۔۔تو داعش خود انہوں نے بنائی ہے۔۔۔ یہ اس کے خلاف کیسے گروپ بنائیں گے۔۔۔؟ داعش بنانے والے۔۔۔ طالبان بنانے۔۔۔ اورالقاعدہ بنانے والے یہی لوگ ہیں۔ میں اب آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا یہ آپ کا فرض نہیں ہے کہ صفورہ چورنگی پربے گناہ اسماعیلیوں کی بس میں چار لڑکوں نے گھس کر گولیاں برساکرانہیں شہید کردیا۔۔۔اس قتل عام میں ملوث جو دہشت گردپکڑے گئے وہ سب کے سب اسلامی جمعیت طلباء اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔ میں آپ سے یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ ان سے لڑیں مگر آپ ان کا سوشل بائیکاٹ تو کرسکتے ہیں۔۔۔ پاکستان میں القاعدہ کے نامی گرامی دہشت گرد۔۔۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے پکڑے گئے ہیں تو کیا آپ کا فرض نہیں ہے کہ آپ ان کا سوشل بائیکاٹ کریں۔۔۔کیا آپ کراچی کو طالبان، داعش ، القاعدہ کے حوالے کرناچاہتے ہیں۔۔۔؟ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد تنظیم ہے۔۔۔الطاف حسین پاکستان کا واحد لیڈر ہے جو داعش، طالبان اور القاعدہ کے خلاف ہے۔۔۔ سینہ سپر ہے۔۔۔ خدانخواستہ اگر طالبان، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں نے ڈیفنس اور کلفٹن پر چڑھائی کردی تو ان علاقوں کے عوام تو اپنے گھروں کے دروازے بند کرکے بیٹھ جائیں گے جبکہ لالو کھیت، کورنگی اور عزیز آبادسے تعلق رکھنے والے لوگ ہی آپ کے تحفظ کیلئے آئیں گے لہٰذا آپ ہمیں اپنا سمجھیں نہ سمجھیں ہم آپ کو اپنا ہی سمجھتے ہیں ۔ 
بہت بہت شکریہ۔۔۔ بڑی عنایت۔۔۔ آرگنائزر کا شکریہ۔۔۔ جنہوں نے یہ تقریب منعقد کی اور مجھے آپ سے بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔۔۔اگرمیری کوئی بات آپ کو ناگوار گزری ہوتو معافی کا خواستگار ہوں۔۔۔ انشاء اللہ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہوگی۔ 

1/21/2025 11:02:55 PM