ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈ ی ایم سی ساؤتھ کا چیئرمین ایم کیوایم کا ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا ، ایم کیوایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں تحریری معاہدہ طے پاگیا
مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی وفد کے ہمرہ ایم کیوایم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے آفس میں
رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل سے ملاقات
کراچی ۔۔۔26، دسمبر2015ء
مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر سلطان بہادر خان اور جنرل سیکریٹری راجہ سعید میں ایک وفد نے متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے دفتر میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد دلاور اور کامران فاروقی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں طے پایا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں DMCساؤتھ کا چیئرمین ایم کیوایم کا ہوگا جبکہ وائس چیئرمین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا ۔ اس موقع پر تحریری معاہدہ بھی طے پایا جس پر دونوں فریقین نے دستخط بھی کئے ۔