ایم کیوایم کے تحت ہفتہ مورخہ 26 دسمبر 2015ء بعد نماز عشاء جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکرِ مصطفےٰ ﷺ منعقد کی جائیگی
محفل ذکر مصطفےٰ ؐمیں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سیرت طیبہ ؐپر روشنی ڈالیں گے
کراچی ۔۔۔25، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر26دسمبر 2015بروز ہفتہ بعد نمازعشاء جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں پرنور محفل ذکرِمصطفےٰ ؐ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے اور تمام مکاتب فکر کے جیدعلمائے کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔محفل ذکر مصطفے ؐ میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے جبکہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں محفل ذکر مصطفے ؐ کے انتظامات جاری ہیں اوراسٹیج کی تیاری کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔