Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں آبادمسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں آبادمسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد
 Posted on: 12/24/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیابھرمیں آبادمسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد
مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں پاکستان میں قیام امن، سلامتی واستحکام اورترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کریں
اہل ثروت افراد کرسمس کی خوشیوں میں غریب ونادارافرادکوبھی یادرکھیں تاکہ وہ بھی کرسمس کی خوشی مناسکیں
مسیحی بھائیوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں نمایاں کرداراداکیاہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
پاکستان پرمسیحی برادری کابھی اتناہی حق ہے جتنامسلمان پاکستانیوں کاہے ۔ الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ پوری انسانیت پر اپنارحم وکرم نازل فرمائے، سب کومصیبتوں، پریشانیوں اور مشکلات سے نجات دلائے
اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت پوری دنیاکوامن آشتی کا گہوارہ بنادے،کرسمس کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام
لندن۔۔۔24، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں آبادمسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے تمام مسیحی بھائیوں،ماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کوکرسمس کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات اورخصوصی دعاؤں میں دنیامیں قیام امن، پاکستان کی سلامتی واستحکام اورترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کریں۔انہوں نے اہل ثروت افرادسے کہاکہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں غریب ونادارافرادکوبھی یادرکھیں تاکہ وہ بھی کرسمس کی خوشی مناسکیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسیحی بھائیوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں نمایاں کرداراداکیاہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔پاکستان پرمسیحی برادری کابھی اتناہی حق ہے جتنامسلمان پاکستانیوں کاہے،لہٰذامسیحی بھائیوں کوبھی پاکستانی شہری کی حیثیت سے مساوی حق ملناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبرحضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صدقے مسیحی بھائیوں سمیت پوری انسانیت پر اپنارحم وکرم نازل فرمائے، سب کومصیبتوں، پریشانیوں اور مشکلات سے نجات دلائے اورخوشیاں، چین وسکون اورآرام نصیب فرمائے ، سب کی جائزمرادوں کوپوراکرے اور پاکستان سمیت پوری دنیاکوامن آشتی کا گہوارہ بنادے۔

12/21/2024 6:01:26 PM