Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانوں کے نجات دہندہ بن کرآئے، ان کاپیغام احترام انسانیت اورانسانوں سے پیارومحبت ہے۔ الطاف حسین


حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانوں کے نجات دہندہ بن کرآئے، ان کاپیغام احترام انسانیت اورانسانوں سے پیارومحبت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/23/2015
حضرت عیسیٰ ؑ انسانوں کے نجات دہندہ بن کرآئے، ان کا پیغام انسانیت سے پیار و محبت ہے۔ الطاف حسین
حضرت عیسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ کے پیغمبرتھے ، ان کایوم ولادت صرف مسلمانوں ہی کیلئے نہیں بلکہ ہرشخص کیلئے خوشی کی بات ہے
یسوع مسیح نے انسانوں کو یہی پیغام دیاکہ انسانوں کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے
ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تو کوئی بھی مذہبی اقلیتوں کواقلیت نہیں سمجھے گابلکہ سب برابرکے پاکستانی ہوں گے
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر منعقدہونے والی کرسمس کی تقریب سے خطاب، تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبادپیش کی
تقریب میں مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ ہندؤں، سکھوں اورمسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی شرکت ، کرسمس کاکیک کاٹاگیا اوربچوں اورخواتین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے
مسیحی پادریوں نے بھی جناب الطاف حسین کونبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے جشن ولادت کی مبارکبادپیش کی
لندن ۔۔۔ 23 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پیغمبرحضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانوں کے نجات دہندہ بن کرآئے، ان کاپیغام احترام انسانیت اورانسانوں سے پیارومحبت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر منعقدہونے والی کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ ہندؤں، سکھوں اورمسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔تقریب سے مسیحی پادریوں کے ساتھ ساتھ ہندوبرادری کی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کرسمس کی چاندرات ہے ، یہ خوشی کادن ہے کہ اس روزحضرت یسوع مسیح دنیامیں تشریف لائے جنہوں نے انسانوں کو یہی پیغام دیاکہ انسانوں کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔یسوع مسیح نے فرمایاکہ اگرکوئی تمہارے ایک گال پر تھپڑمارے توتم دوسراگال بھی پیش کردو۔یسوع مسیح سے کئی معجزات بھی منسوب ہیں کہ آپ نے ایک نابینا شخص کی آنکھ پر ہاتھ پھیراتواس کی بینائی لوٹ آئی ۔ اسی طرح آپ ؑ نے مردوں کوزندہ کیا۔ ان معجزات کامقصد کوئی جادودکھانانہیں تھابلکہ آپ اس کے ذریعے اپنے ماننے والوں کویہ پیغام دیا کہ تم دکھی انسانوں کی مددکرو، ان کی بیماریوں کاعلاج کرو، ان کودوبارہ جینے کے قابل کرو۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوپیغمبر اندھوں کوبینائی دیدے اورمردوں کوزندہ کردے ،اس کے لئے یہ بھی ممکن تھاکہ وہ انہیں گرفتارکر کے مصلوب کرنے والوں کوایک اشارے سے اندھاکرسکتے تھے لیکن آپ نے ایسانہیں کیاکیونکہ آپ دنیاکے نجات دہندہ بن کرآئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرآپ حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات کانچوڑنکالیں تواس میں انسانیت سے پیار، احترام اورامن ومحبت ہی کادرس نظر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عیسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ کے پیغمبرتھے ، ان کایوم ولادت صرف مسلمانوں ہی کیلئے نہیں بلکہ ہرشخص کے لئے خوشی کی بات ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام حاظرین سمیت پوری مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد پیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مسیحی بھائیوں سمیت پوری انسانیت پر اپنارحم وکرم نازل فرمائے، سب کومصیبتوں، پریشانیوں اور مشکلات سے نجات دلائے اورخوشیاں، چین وسکون اورآرام نصیب فرمائے ، سب کی جائز مرادوں کوپوراکرے اور پوری دنیا کو امن آشتی کاگہوارہ بنادے۔جناب الطاف حسین نے اس بات پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا مساویانہ اوربہترسلوک ہوناچاہیے تھاوہ نہیں ہورہاہے،ہم ہر سطح پر اس اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں اورانشاء اللہ
جس دن ملک میں ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی تواس دن کوئی بھی مذہبی اقلیتوں کواقلیت نہیں سمجھے گا بلکہ سب برابرکے پاکستانی ہوں گے۔ اس موقع پر موجود مسیحی پادریوں نے بھی جناب الطاف حسین کونبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے جشن ولادت کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور بچوں اورخواتین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔









1/10/2025 9:02:38 PM