پروٹوکول کے نتیجے میں لیاری کی معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
پروٹوکول کے نام پر شہریوں کے ساتھ ظلم وستم ڈھانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔الطاف حسین
پروٹوکول کی آڑمیں تمام شاہراہیں بندکرکے شہریوں کاناطقہ بندکردینا کہاں کاانصاف ہے؟پروٹوکول کلچر ختم کیاجائے
معصوم بسمہ کے والدین اورتمام سوگواراہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 23 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں بلاول بھٹوزرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر ٹریفک بندکرنے کے نتیجے میں لیاری کی ایک بیمار معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورمعصوم بسمہ کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کاظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیکوریٹی کے اقدامات اپنی جگہ لیکن پروٹوکول کی آڑمیں تمام شاہراہیں بندکرکے شہریوں کا ناطقہ بند کردینا حتیٰ کہ مریضوں کواسپتال جانے تک سے روک دیناکہاں کاانصاف ہے؟اگرآج لیاری کے اس شخص کواپنی بیماربچی کواسپتال لے جانے دیاہوتا اور وہ بروقت اسپتال پہنچ جاتاتواس معصوم بچی کی جان بچ جاتی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروٹوکول کے نام پر شہریوں کے ساتھ ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ بندکیاجائے اوریہ پروٹوکول کلچر ختم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے معصوم بچی کے والدین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بسمہ کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے۔
English Viewers