وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرداخلہ اوران کے متعلقہ حکام بچی کی ہلاکت کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ندیم نصرت
اتنے بڑے واقعہ پر شرمسارہونے کے بجائے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء بیہودہ بیانات دے دیکرمعصوم بچی
کے غمزدہ والدین کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ندیم نصرت
وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر شہریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سفاکانہ سلوک کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ندیم نصرت
سپریم کورٹ اس واقعہ پرسوموٹو نوٹس لے، ذمہ داروں پر معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 23 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے سول اسپتال میں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر ٹریفک بندکرنے کے نتیجے میں دس ماہ کی معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کے دلخراش واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورمعصوم بسمہ کے والدین اورتمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کاظہارکیاہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر اس طرح ٹریفک کوبندکیاگیاکہ وہ معصوم بیمار بچی اپنے والد کی گود میں تڑپتی رہی اوربروقت اسپتال نہ پہنچنے پراس نے وہیں جان دیدی۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری حکومت سندھ پرعائدہوتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیرداخلہ اوران کے متعلقہ حکام اس بچی کی ہلاکت کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اتنے بڑے واقعہ پر شرمسارہونے کے بجائے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء عذرپیش کرکے اوربیہودہ بیانات دے دیکرمعصوم بچی کے غمزدہ والدین کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر شہریوں کے ساتھ جانوروں جیسا سفاکانہ سلوک کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ندیم نصرت نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ اس واقعہ پرسوموٹولیاجائے اوراس کے ذمہ داروں پر معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے معصوم بچی کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ معصوم بچی کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورتمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔