نور محمد اور چاند خان کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 20، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد سوشل فورم کے رکن و ایم کیوایم حیدرآباد زون کی زونل کمیٹی کے رکن عمران نور کے والد نور محمد اور ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر Dکے کارکن شہزادہ خالد خان کے والد چاند خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین)