کراچی کے تمام عوام کی زیادہ سے زیادہ بلاامتیاز خدمت کریں، ایم کیوایم کے نامزد نامزد میئر، ڈپٹی میئر اورتمام منتخب یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کو قائدتحریک الطاف حسین کی تلقین
لندن ۔۔۔ 19 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے نامزدنامزدمیئر،ڈپٹی میئر اورتمام منتخب یوسی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اورکونسلروں کو تلقین کی کہ وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔اپنے خطاب میں انہوں نے میئراورڈپٹی میئر سے کہاکہ اگرچہ آپ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔ایم کیوایم ہی نے آپ کو کراچی کے میئراورڈپٹی میئرکے اعلیٰ منصب کے لئے نامزد کیاہے۔۔۔مگرآپ کو میری یہی تلقین ہے ۔۔۔ آپ میئراورڈپٹی میئرمنتخب ہونے کے بعدآپ ایم کیوایم کے نمائندے نہیں بلکہ پورے کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر ہوں گے۔۔۔پورے کراچی کی خدمت کریں۔کراچی کے تمام شہریوں کی بلاامتیازخدمت کریں۔۔۔خواہ ان کاتعلق کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت سے ہو۔۔۔خواہ ان کاتعلق کسی بھی قومیت سے ہو۔۔۔کسی بھی نسلی ولسانی وثقافتی اکائی سے ہو۔۔۔کسی بھی برادری سے ہو۔۔۔کسی بھی مذہب ۔۔۔کسی بھی فقہ یامسلک سے ہو۔۔۔وہ کراچی کے کسی بھی علاقے سے ہو۔۔۔خواہ انہوں نے ہمیں ووٹ دیے ہوں یانہ دیے ہوں ۔۔۔ آپ سب کی خدمت کریں ۔۔۔شہرکے تمام علاقوں کے مسائل کوحل کرنے پرپوری توجہ دیں ۔۔۔سب کی بلاامتیاز خدمت کریں۔انہوں نے یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین،اورکونسلروں کو بھی تلقین کی کہ آپ اپنے علاقے کے تمام عوام کے نمائندے ہیں۔۔۔لہٰذااپنے اپنے علاقوں کے تمام عوام کی بلاامتیازخدمت کریں۔۔۔چاہے انہوں نے آپ کوووٹ دیے ہوں یانہ دیئے ہوں