Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نے نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر ، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ اور نامزد بلدیاتی امیدواروں سے تنظیمی حلف لے لیا


ایم کیو ایم نے نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر ، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ اور نامزد بلدیاتی امیدواروں سے تنظیمی حلف لے لیا
 Posted on: 12/19/2015
ایم کیو ایم نے نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر ، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ اور نامزد بلدیاتی امیدواروں سے تنظیمی حلف لے لیا
تنظیمی حلف برداری کی تقریب جناح گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ، کارکنان و عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی
کراچی۔۔۔19 دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہفتہ کی شام جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں کراچی کیلئے نامز د حق پرست مئیر وسیم اختر، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ اور نومنتخب بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برداری کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب حلف برداری سے جناب الطاف حسین نے اہم خطاب کیا ۔تقریب حلف برداری میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر زعامر خان ،ڈاکٹرفاروق ستار،ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ،اراکینِ رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے ممبران ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران حق پرست اراکین سینٹ قومی و صوبائی اسمبلی، سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان،اورشہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر جناح گراؤنڈ میں وسیع و عریض رقبے پر خوشنما پنڈال تیارکیا گیاتھا جس میں شرکا ء کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ نومنتخب اراکین بلدیاتی کمیٹیز کیلئے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے خصوصی نشستیں ترتیب دی گئیں،نامزد حق پرست بلدیاتی نمائندگان نے سفید کرتا پجامہ اور واس کوٹ زیب تن کیا ہوا تھااور سینے پرجناب الطاف حسین کی تصویر اور پتنگ کے نشان والے بیجز لگائے ہوئے تھے، اس مو قع پر جلسہ گاہ کا پنڈال وسیع و عریز رقبہ پر سجایا گیاجلسہ گاہ کا اسٹیج خوش نما ء انداز میں بنایا گیا ،پنڈال میں نو منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین،کونسلرزکے لئے ڈسٹرکٹ وائس کرسیاں لگائی گئیں ،پنڈال میں میڈیا نمائندگان کیلئے الگ نشستیں تیار کی گئیں تھیں۔پنڈال کے درمیا ن میں مختلف اقسام کے خوبصورت پھولوں اور پودوں سے چھوٹے چھوٹے گارڈن بنائے گئے تھے اور رات کی مناسبت سے لائٹنگ کا خصوصی انتظام تھا۔تقریب سے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل،نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے چھ نکاتی حلف نامہ پڑھ کرنامزد مئیر ، ڈپٹی مئیر اور نو منتخب چئرمین،وائس چئرمین، جنرل کونسلر ز سے حلف لیا۔





تصاویر

1/10/2025 9:00:54 PM