خضدار میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو اپنی جوار رحمت اورزخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ،الطاف حسین
کراچی۔۔۔19دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خضدار کے علاقے میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد اور انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خضدار میں پیش آنیوالے ہولناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے اافراد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔