وسیم اختر پورے کراچی کے تمام نسلی و لسانی و ثقافتی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں۔ الطاف حسین
جس طرح اردو بولنے والے عوام کی خدمت کریں اسی طرح تمام زبانیں بولنے والے عوام کی خدمت کریں
آپ ڈپٹی میئر اور تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین اور کونسلروں کے ساتھ ملکر پورے شہر کی ترقی کے لئے کام کریں
اسکولوں، اسپتال کی حالت بہتر بنائیں، ٹرانسپورٹ سسٹم کو لائیں، مزید فلائی اوورز بنائیں، پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں، پانی کے ریزروائر، چھوٹے ڈیم بنائیں، ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائیں، شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتر بنائیں
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں نامزد امیدوار برائے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات میں گفتگو
میں ڈپٹی میئر، تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین اور تمام کونسلروں کے ساتھ ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کروں گا۔ وسیم اختر
لندن ۔۔۔ 17دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے میئرکراچی کیلئے ایم کیوایم کے نامزدامیدواروسیم اخترکوتلقین کی ہے کہ آپ صرف اردو بولنے والوں کے نہیں بلکہ پورے کراچی کے میئرہوں گے لہٰذاآپ پورے کراچی کے تمام نسلی ولسانی وثقافتی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی بلاامتیازخدمت کریں۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں نامزدامیدواربرائے میئرکراچی وسیم اخترسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وسیم اخترسے کہاکہ کراچی ایک کاسموپولیٹن شہرہے جس میں مختلف قومیتیں، نسلی ولسانی اکائیوں، برادریوں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام رہتے ہیں۔آپ کا فرض ہے کہ آپ جس طرح اردوبولنے والے عوام کی خدمت کریں اسی طرح تمام زبانیں بولنے والے اورتمام برادریوں اورمذاہب اورعقائد کے ماننے والے عوام کی خدمت کریں۔ شہرمختلف مسائل کا شکار ہے لہٰذا آپ ڈپٹی میئراورتمام ڈسٹرکٹ چیرمین اورکونسلروں کے ساتھ ملکرپورے شہرکی ترقی کے لئے کام کریں، اسکولوں، اسپتال کی حالت بہتر بنائیں ،شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کولائیں، مزیدفلائی اوورز بنائیں، پانی کی فراہمی اورسیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں ، پانی کے ریزروائر، چھوٹے ڈیم بنائیں، ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائیں، شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتربنائیں۔جناب الطاف حسین نے نامزد میئر سے کہاکہ شہر میں قیام امن کے سلسلے میں بھی آپ پولیس، رینجرزاورتمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ ملکر بھی کوششیں کریں، شہرسے جرائم کے خاتمے کے لئے بلاامتیازکارروائی ہو۔ انہوں نے وسیم اخترسے خاص طورپرتلقین کی کہ کارکنان تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں لہٰذا ان کادل نہ دکھائیں، ان سے نرمی سے پیش آئیں۔ اس موقع پر وسیم اخترنے میئرکے لئے نامزدکرنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ ڈپٹی میئر، تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین اورتمام کونسلروں کے ساتھ ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے اورسب مل جل کرشہر کی ترقی اورشہریوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں گے۔
English