Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ و علیگڑھ اورسانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے المناک سانحات کے شہداء کی برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی


ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ و علیگڑھ اورسانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے المناک سانحات کے شہداء کی برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
 Posted on: 12/16/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ مشرقی پاکستان ، سانحہ قصبہ و علیگڑھ اورسانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے المناک سانحات کے شہداء کی برسی کراچی سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 
صوبہ سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا 
قرآن خوانی کا مرکزی اجتماعی لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا ، رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے اجتماعی دعا کرائی 
برسی کے مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی ، نومنتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا ، نومنتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
کراچی۔۔۔16 دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج کراچی سمیت ملک بھر میں سانحہ مشرقی پاکستان ،سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہداء کی برسی کے موقع پر صوبہ سندھ، پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدہوئے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو سے متصل لال قلعہ گر اؤنڈعزیزآباد میں ہواجس میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ،حق پرست اراکین اسمبلی ،کراچی کے نو منتخب ڈپٹی میئر ارشد وہرا،حق پرست پینل کے نو منتخب نمائندگان،ایم کیوایم کے تما م تنظیمی ونگزو شعبہ جات کے ذمہ داران، سیکٹر ،یونٹ کے ذمہ داروں ،کارکنوں ،ہمدردوں اور شہداء کے لوحقین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی دعاکرائی جس میں سانحات کے شہداء کے بلند درجات ،لواحقین کے لئے صبر جمیل، جناب الطاف حسین کے مرحوم والدین کے درجات کی بلندی،لاپتہ کارکنان کی بازیابی،اسیر کارکنان کی جلد رہائی ،انکے بلند حوصلے ،ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے،حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ملک و قوم کی سلامتی ، امن و امان کے قیام ،دہشت گردی کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت وتندرستی اورناگہانی آفات سے بچاؤکے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔ 
کراچی تصاویر

حیدرآبا د تصاویر

1/10/2025 8:47:59 PM