وسیم اختر کراچی کے میئر اور ڈاکٹر ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کے لئے ایم کیوایم کے امیدوار ہوں گے
گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن اور کراچی میں جاری رابطہ کمیٹی کے میراتھن سیشنز میں فیصلہ
اجلاسوں میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے
سیشنز میں تمام ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ان کی میرٹس اور ڈی میرٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاسوں میں ناموں کے بارے میں خفیہ رائے شماری بھی کی گئی ۔ وسیم اختر اورڈاکٹرارشدوہرہ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے
کل بروز بدھ شام پانچ بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں نامزدامیدواروں کی باقاعدہ حلف برداری ہوگی
نامزدامیدواروں سے عوام کی خدمت کواولیت دینے اورعوامی وشہری مسائل کے حل کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے اور تحریکی اصولوں اور نظم و ضبط کی پابندی کا حلف لیا جائیگا
ایم کیوایم کے تمام عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر پارٹی کی جانب سے کڑی نظر رکھی جائے گی
جو اراکین بھی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہیں گے ان سے فوری طور پر استعفیٰ لے لیا جائے گا
قائد تحریک الطاف حسین نے تفصیلی غور و فکر اور بحث و مباحثہ کے بعد کئے جانے والے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے
لندن ۔۔۔ 15 ستمبر2015ء
کراچی کے میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب کے لئے گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن اورکراچی میں رابطہ کمیٹی کے میراتھن سیشنزہوتے رہے ہیں جن میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔ ان سیشنزمیں تمام ممکنہ حق پرست امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غوروخوص کیاگیا ان کی میرٹس اورڈی میرٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورپھران ناموں کے بارے میں خفیہ رائے شماری بھی کی گئی ۔ رائے شماری میں کسی بھی فرد کی حمایت میں سوفیصد ووٹ نہیں آئے تاہم وسیم اختر اورڈاکٹرارشدوہرہ کودیگرتمام اراکین کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے جس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ کراچی کے میئرکے لئے وسیم اختر اور ڈپٹی میئرکے لئے ڈاکٹرارشدوہرہ ایم کیوایم کے نامزد امیدوار ہوں گے۔
رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ میئراورڈپٹی میئر کے نامزدحق پرست امیدواروں سے حلف لینے کیلئے کل بروز بدھ شام پانچ بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں باقاعدہ حلف برداری ہوگی اور نامزدامیدواروں سے کراچی کے عوام کی خدمت کواولیت دینے ،عوامی وشہری مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے اور تحریکی اصولوں اورنظم وضبط کی پابندی کرنے کاحلف لیاجائے گا۔
تقریب حلف برداری میں تمام منتخب بلدیاتی نمائندے، تمام تنظیمی ونگزاور شعبہ جات کے ارکان اورتمام سیکٹرزاوریونٹس کے کارکنان وذمہ داران اورعوام شرکت کریں گے۔رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاکہ ایم کیوایم کے نامزد میئر، ڈپٹی میئر،ڈسٹرکٹ کے چیئرمین، وائس چیئرمین، تمام کمیٹیوں کے چیئرمین، یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلروں کی کارکردگی پر پارٹی کی جانب سے کڑی نظررکھی جائے گی اور جواراکین بھی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے اوراپنے تفویض کردہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہیں گے ان سے فوری طورپراستعفیٰ لے کران کی جگہ کسی دوسرے اہل اورفرض شناس نمائندے کو سامنے لایا جائے گا۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری طویل اجلاسوں میں تفصیلی غوروفکراوربحث ومباحثہ کے بعد کئے جانے والے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے اجلاس میں وسیم اختراورڈاکٹرارشدوہر کوکراچی کاآئندہ کامیئراورڈپٹی میئرنامزدکئے جانے پر دلی مبارکبادپیش کی اوراس توقع کااظہار کیا کہ دونوں اراکین پوری ایمانداری سے شہرکے عوام کی بلاامتیازخدمت کریں گے اورکراچی کو قائد تحریک الطاف حسین کے وژن کے مطابق ایک جدید اور ترقی یافتہ شہربنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں بروئے کارلائیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
English Viewers