ایم کیوا یم کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے قومی دن(سندھ ٹوپی اجرک ڈے) کے سلسلے میں اتوار13دسمبر کو نائن زیرو پرروایتی پروگرام منعقد کیاجائے گا،اعلامیہ
کراچی ۔۔۔12دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے قومی دن (سندھی ٹوپی اجرک ڈے) کے موقع پرہر سال کی طرح امسال بھی اتوار13دسمبر کو جناب الطاف حسین کی رہائشگا ہ المعروف نائن زیرو پرروایتی کلچرل پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، کارکنان و عوام پروگرام میں روایتی انداز میں شرکت کریں گے۔