سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ کی سربراہی میں 20رکنی وفد کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد کا دورہ ،رابطہ کمیٹی سے ملاقات
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں حق پرست امیدواران کی شاندار کامیابی پر مبارک باد اورگلدستہ پیش کیا
کراچی ۔۔۔11دسمبر2015ء
سندھ تاجر اتحاد کے 20رکنی وفد نے جمعہ کی شام صدر جمیل پراچہ کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد کا دورہ کرکے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی اور ریحانہ نسرین نے وفد کے شرکاء کا استقبال کیا اور انہیں جنا ب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکا پیغام پہنچایا ۔وفد کے اراکین نے کراچی ، حیدرآباد اور میر پور خاص میں2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیااور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اراکین نے فرید پراچہ سمیت دیگر تاجر عہدیداران کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایم کیوا یم کے ساتھ ہمیشہ اپنے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچا یا ۔