’’یومِ شہداء ‘‘کے موقع پر گرلزگائیڈبینڈکی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکہف الوریٰ واراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندوں کی ’’یادگارشہدائے حق ‘‘پرحاضری
کر اچی: ۔۔۔10؍دسمبر2015ء
نودسمبرکوایم کیوایم کے زیراہتمام’’یومِ شہداء ‘‘کے موقع پرمختلف اسکولوں کی بچیوں پرمشتمل گرلزگائیڈبینڈکی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکہف الوریٰ واراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں کے ہمراہ ’’یادگارشہدائے حق ‘‘پرحاضری دی،پھول چڑھائے اورحق پرست شہداء کوان کی لازوال قربانیوں پرسلامی پیش کی۔اس موقع پرانہوں نے یارگارشہداء حق پر فاتحہ خوانی کی اورحق پرست شہداء کے بلنددرجات،ملک میں امن وامان کے قیام،ایم کیوایم کی کامیابی اوراسیروں کی رہائی سمیت ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی درازعمر صحت تندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔بعدازاں گرلزگائیڈبینڈنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرحاضری دی ۔