ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاد گار شہدائے حق پر حاضری
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی
یادگار شہدائے حق پر قائد تحریک کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ اورکارکنان نے بھی حاضری دی
کراچی:۔۔10؍ دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 9دسمبر یوم شہداء کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز کہف الور یٰ ، سید شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیر محترمہ سائرہ خاتون کے ہمراہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ’’یادگار شہدائے حق ‘‘پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایااور، حق پرست شہداء کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، کہف الوریٰ ، سید شاہد پاشا ، ارکین رابطہ کمیٹی ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ محترمہ ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹرز کے کارکنان نے بھی یادگار شہدائے حق پر حاضری دی ۔وفد کے اراکین نے حق پرست شہداء کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعابھی کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وفد میں شریک ذمہ داران و کارکنان نے حق پرستی کی جدوجہد پر چلنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا