Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے ، الطاف حسین


حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 12/9/2015
حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے ، الطاف حسین 
ایم کیوایم کی جدوجہد کو اس لئے آج تک ختم نہیں کیا جاسکا کہ حق پرست شہداء اس کی آبیاری اپنے خون سے کرتے آئے ہیں ، الطاف حسین 
حق پرستی کی تحریک کے تمام شہداء کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 9دسمبر یوم شہداء کے موقع پر جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام 
لندن۔۔۔8، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے حق پرست شہداء نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کے ہزاروں نذرانے پیش کرکے تحریک کو ہمیشہ جلا بخشی ہے اور جو تحریکیں یا قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتی اور انہیں بھلا دیتی ہیں وہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات کے جبر کا شکار ہوکر ختم ہوجایا کرتی ہیں ۔9دسمبر یوم شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنان نے حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ظلم وستم ، جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کا ہمیشہ جواں مردی ، ہمت و جرات اور حوصلے کے ساتھ ہر دور میں سامنا کیا لیکن باطل قوتوں کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور حق پرستی کی راہ میں اپنی جانیں تک قربان کردیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو تمام تر مظالم کے باوجود اسی لئے آج تک ختم نہیں کیاجاسکا کیونکہ اس کی آبیاری حق پرست شہداء اپنے خون سے کرتے آئے ہیں اور آج بلدیاتی انتخابات 2015ء میں ایم کیوایم کی میر پور خاص ، حیدرآباد اور کراچی سے شاندار کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کی ہی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ9دسمبر کے دن یہ عہد کیاجائے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور شہداء کے لواحقین کی خبر گیری سے کبھی بھی غافل نہیں ہوں گے ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کے بلند درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی اور کہا کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور تحریکی جدوجہد ایک دن ضرور اپنے مشن ، مقصد اور نظریئے میں کامیاب ہوگی ۔ 
English


12/21/2024 8:23:25 PM