Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لا نڈھی ،کورنگی ،ملیر اور شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


لا نڈھی ،کورنگی ،ملیر اور شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/8/2015
لا نڈھی ،کورنگی ،ملیر اور شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
بلدیاتی انتخابات 2015ء میں لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا سے حقیقی دہشت گرد ذلت آمیز شکست 
کے بعد ان علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
حقیقی دہشت گرد ٹولہ کے ایم کیو ایم کے کارکنان پر حملے اور تشدد کا نوٹس لیا جائے ، رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
کر اچی ۔۔08، دسمبر 2015ء 
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لا نڈھی ،کورنگی ،ملیر اور شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں بلدیاتی انتخابات 2015 ء میں حق پرست وں کی شاندار کامیابی کے بعد حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں اور معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے ، گھروں ، دکانوں اور دفاتروں پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بلد یاتی انتخا بات 2015ء میں لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا کے حق پرست عوام نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں قائد تحریک کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت میں ووٹ دیکر کامیابی دلائی جس کی پاداش میں حقیقی دہشت گردوں نے گزشتہ دو روز سے ان علاقوں میں رہنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں اور معصوم شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے ، انہیں سلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں ، حراساں کیا جارہا ہے جبکہ ،خواتین ماؤں بہنوں سے بدتمیزی تک کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حقیقی دہشت گرد اپنی ناکامی پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورانہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ووٹروں کو تشددد کا نشانہ بنا کر کھلی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ آئین ہر شہری کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کرے اور جسے چاہے ووٹ دے ۔را بطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،گورنر سندھ ، ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر داخلہ انور سیال اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ لا نڈھی کورنگی،ملیر ،شاہ فیصل اور لا ئنز ایر یا میں ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدردوں پر تشدد اور ان کے گھروں ، دکانوں اور دفاتر پر حقیقی دہشت گرد ٹولہ کے حملوں کا نوٹس لیاجائے ، انہیں فی الفور گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔

1/10/2025 9:03:34 PM