ایم کیوا یم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور سی ای سی کے انچارج وسیم اختر کی اعلیٰ حکام سے رابطہ ،لانڈھی ،کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کاکنان اور ہمدردوں کو دھمکیاں اور تشدد۔ایم کیوا یم کے کارکنان اور ہمدردوں کے گھروں ، دفاتروں میں توڑ پھوڑ اور کارکنان کو اور ہمدردوں کو چوراہوں پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لانڈھی ، کورنگی ،ملیر ، شاہ فیصل کالونی اور لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے حق پرست امیدواروں کو ووٹ دینے پر حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے ۔2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی شاندار کامپابی پر حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے مجرمانہ کاروائیاں جاری ہیں ۔