خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شاندارکامیابی سے ہمکنارکروانے پرحق پرست عوام سے اظہار تشکر
اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے حق پرست امیدواروں کی بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں شہربھر میں لگائے ایم کیوایم کے بینرز،
پوسٹر،ہوڈنگزاوربل بورڈز کوفوری طورپراتارنے کافیصلہ ،سیکٹرزاوریونٹس کورابطہ کمیٹی ہدایت
کراچی:۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
پیرکے روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس منعقدہواجس میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو شاندارکامیابی سے ہمکنارکروانے پرحق پرست عوام سے اظہار تشکرکیاگیا اوراس بات کا عزم کیا گیا کہ حق پرست نومنتخب بلدیاتی قیادت عوام کی مسائل کے حل پرتوجہ مرکزرکھے گی ۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے حق پرست امیدواروں کی بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں شہربھر میں لگائے ایم کیوایم کے بینرز،پوسٹر،ہوڈنگز کوفوری طورپراتارنے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں متعلقہ سیکٹرزاوریونٹ کمیٹیوں کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔