تعلیمی نظام میں موجود خامیوں اور نقل مافیا کے مکمل سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے، امین الحق
فرینڈز اسکول پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی نائن زیرو پر رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق اور حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم سے ملاقات
کراچی ۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
فرینڈز اسکول پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب حسین اور وائس چیئرمین خامیس احمد صدیقی کی سربراہی میں فرینڈز اسکول پرائیوٹ ایسو سی ایشن کے وفد نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق اور حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم سے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے اس لئے ہمیں پاکستان کے موجود تعلیمی میعار کو بہتر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ انتہائی ہونہار ہے اور ان میں سیکھنے و سمجھنے کی بلا کی قابلیت ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی طلبہ آج دنیا بھر میں تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پاکستان سے نقل مافیا کے مکمل سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے ایم کیو ایم کی بلددیاتی انتخابات 2015ء میں شاندار کامیابی پر جناب الطاف حسین کے لئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔