محبانِ پاکستان اورسیز کی جانب سے ایم کیو ایم اور حق پرست عوام کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد
کراچی ۔۔۔ 07، دسمبر 2015ء
محبانِ پاکستان اورسیز کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ء میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران کی بھرپور کامیابی پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور تمام حق پرست عوام کو زبردست خراج تحسین اور مبارک باد۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے لئے آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے عام انتخابات ہو یا بلدیاتی انتخابات مخالفین کے لاکھ کوششوں اور اتحاد کے باوجود وہ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو نقصان نہیں پہنچا پاتے۔