Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

38برسوں سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ الطاف حسین


38برسوں سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/6/2015
38برسوں سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کی طاقت میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب سندھ اور پنجاب سے بھی الیکشن کو ووٹ ملیں گے
چوہدری نثار عوام کو یہ بتائیں کہ حکومت اور ریاست میں فرق کیا ہے؟ ریاست کو کوئی نہ کوئی حکومت چلاتی ہے۔ الطاف حسین
اگر حکومت اور ریاست الگ ہے اور ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا مقدمہ کسی اور نے بنایا ہے تو چوہدری نثار وضاحت کیوں کررہے ہیں؟
ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم کی سمت کہیں اورہے اورچوہدری نثار کی سمت کہیں اورہے ۔ الطاف حسین
اگر مقدمہ حکومت نے نہیں ریاست نے بنایاہے اورحکومت غلط کام کرنے والوں کونہیں روک سکتی توآپ حکومت چھوڑ دیجئے اور حکومت بھی ریاست کو کرنے دیجئے
تمام قومیتوں، تمام فقہوں ومسلکوں کے ماننے والے اورتمام برادریوں نے ایم کیوایم کو ووٹ دے کرثابت کردیاکہ ایم کیوایم سب کی نمائندہ جماعت ہے
جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں جشن فتح کے اجتماع سے خطاب، عوام کوبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر زبردست مبارکباد
انتخابی مہم کے دوران دن رات محنت وجانفشانی سے کام کرنے پررابطہ کمیٹی ،سیکٹرز، یونٹس اورتمام شعبہ جات کودل کی گہرائیوں سے قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
تمام اوورسیز یونٹس کے کارکنوں کو بھی انتخابات کے سلسلے میں دعائیں اورکوششیں کرنے پر قائدتحریک الطاف حسین کی شاباش
کراچی ۔۔۔ 6 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 38 برسوں سے جھوٹے الزامات اورمظالم کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ اس کی طاقت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہاہے اوروہ دن دورنہیں جب صوبہ سندھ کے ایک ایک علاقے اور پنجاب سے بھی جب الیکشن کے دن جب بیلٹ باکس کھلیں گے تواس میں ایم کیوایم ہی کے ووٹ نکلیں گے۔انہوں نے ان خیالات کااظہارآج جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں جشن فتح کے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاجوبلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی کی خوشی منانے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ جناح گراؤنڈ پرجوش عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جبکہ جناح گراؤنڈ کے اطراف کی تمام گلیاں اورسڑکیں بھی عوام سے بھری ہوئی تھیں۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کااغازقرآن مجید کی سورہء کوثرسے کیااورتمام عوام کوبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر زبردست مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر خدمات انجام دینے پر بزرگوں اورخواتین کوبھی شاباش پیش کیااورخواتین کوخصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین نے جس طرح جرات وہمت سے کام کیااوران کاریکارڈ این اے 246کے ضمنی انتخاب سے بھی بہتر تھا۔
جناب الطاف حسین نے کامیاب ہونے والے ایم کیوایم کے امیدواروں سے کہاکہ آپ اپنے اوراپنے گھروالوں کی خدمت کرنے کے بجائے اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنا،حالات کتنے ہی نامساعدہوں آپ اپنے علاقے میں پانی اورسیوریج کے نظام کوبہترکرنا ، اسکول،اسپتال قائم کرنا، علاقوں کو ترقی دینااورعوام کی بہتر سے بہترخدمت کرنااوراگرآپ کے پاس کوئی مقدمہ آئے تواس کافیصلہ پسندناپسند کی بنیادپرنہیں بلکہ انصاف کی بنیادپرکرنا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روزخبریں آئیں کہ حکومت نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل پر الطاف حسین، محمدانوراورافتخارحسین پرمقدمہ قائم کردیا ہے۔آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پریس کانفرنس کرکے کہاکہ یہ مقدمہ حکومت نے نہیں بلکہ ریاست نے قائم کیاہے۔جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ پہلے توچوہدری نثارعوام کویہ بتائیں کہ حکومت اورریاست میں فرق کیاہے؟انہوں نے کہاکہ ریاست کوکوئی نہ کوئی حکومت چلاتی ہے اوراگر حکومت اورریاست الگ الگ ہے اورمقدمہ کسی اورنے بنایاہے توآپ وضاحت کیوں کررہے ہیں؟آپ کے اوپرتوٹوپی چوری کامقدمہ نہیں بنا۔ انہوں نے جناح گراؤنڈ میں موجودعوام سے سوال کیاکہ کیاایسے جھوٹے مقدمات اورالزامات کاسنکرآپ اپنے الطاف بھائی سے بد دل ہوجائیں گے ؟ توعوام نے واشگاف آوازمیں جواب دیا ’’ ہرگز ‘‘ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارکاکہناہے کہ اس مقدمہ کے بارے میں وزیراعظم کوبھی پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ وزیراعظم کی سمت کہیں اورہے اورآپ کی سمت کہیں اورہے۔انہوں نے کہاکہ اگرمقدمہ حکومت نے نہیں ریاست نے بنایاہے اور حکومت غلط کام کرنے والوں کونہیں روک سکتی توآپ حکومت چھوڑدیجئے اورحکومت بھی ریاست کوکرنے دیجئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مقدمہ انسان بناتا ہے اورایک مقدمہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ بناتاہے۔انہوں نے کہاکہ جس بیٹے اوربھائی کوبہادرماؤں اور بہنوں کاپیاراوردعائیں حاصل ہوں اسے کوئی جھوٹاب مقدمہ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 38 برسوں سے جھوٹے الزامات اورمظالم کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ اس کی طاقت میں روزبروزاضافہ ہی ہوتاجارہاہے اوروہ دن دورنہیں جب صوبہ سندھ کے ایک ایک علاقے اور پنجاب سے بھی الیکشن کے وقت جب ڈبے کھلیں گے تواس میں ایم کیوایم ہی کے ووٹ نکلیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کوصرف اردوبولنے والوں ہی نے نہیں بلکہ میمن،مارواڑی، کاٹھیاواڑی،پنجابی، پختون، ہزارے وال، بلوچ،سندھی، سرائیکی ، کشمیری، گلگتی ، بلتستانی، آغاخانیوں، اسماعیلیوں، بوہریوں، تمام فقہوں اورمسلکوں کے ماننے والے اورتمام برادریوں کے عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دے کرثابت کردیاکہ ایم کیوایم سب کی نمائندہ جماعت ہے اورایم کیوایم کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے انتخابی مہم کے دوران دن رات محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن، سی ای سی، تمام سیکٹرز، یونٹس ، تمام شعبہ جات کودل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے تمام اوورسیزیونٹس کے کارکنوں کوبھی انتخابات کے سلسلے میں دعائیں اورکوششیں کرنے پر شاباش پیش کی ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکومت نے میری تقریرپر پابندی عائد کردی لیکن ایم کیوایم کی ویب ٹیم نے ویب پر خطابات کی براہ راست کوریج کاانتظام کرلیا جس پر ویب ٹی وی کاایک ایک کارکن خراج تحسین کامستحق ہے ۔ 

12/21/2024 8:17:12 PM