24گھنٹے گزر جانے کے باوجود اردو سائنس کالج میں قائم ڈسٹرکٹ ایسٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے الیکشن نتائج کا اعلان نہ ہونا قابل تشویش ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
گزشتہ رات سے چیف پولنگ ایجنٹس اورنامزد بلدیاتی امیدوار اردو سائنس کالج میں موجود ہیں نتائج کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر کا مقصد ایم کیوایم کے سیاسی مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے کی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے۔