کربلا کے شہداء کے سوگ میں جمعرات کو ایم کیوایم کی تنظیمی اور انتخابی سرگرمیاں معطل رہیں گی، اعلامیہ ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔2، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ نے کربلا کے شہداء کے سوگ میں کل بروز جمعرات کورات 8 بجے تک انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کااعلان کیا ہے ۔ ایم کیوایم کے ایک اعلامیہ کے مطابق امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور کربلا کے دیگر شہداء کے چہلم کے موقع پراورواقعہ کربلا کے سوگ میں ایم کیوایم کی تمام تنظیمی اور انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت ایم کیوایم کی تمام انتخابی سرگرمیاں بدھ کی رات 12 بجے سے جمعرات کی شب 8 بجے تک معطل رہیں گی۔