کراچی میں ملٹری پولیس کے جوانوں پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
دوجوانوں کی شہادت پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ نوید مختار، ڈی جی رینجرز
جنرل بلال اکبراورتمام عسکری قیادت سے اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ یکم دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ملٹری پولیس کے جوانوں پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملٹری پولیس کے دوجوانوں کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ نوید مختار، ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبراورتمام عسکری قیادت سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہید جوانوں کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔