بیک وقت پانچ مقامات پر جلسوں کے انعقاد پرایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو الطاف حسین کاخراج تحسین
لندن۔۔۔28، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بیک وقت پانچ مقامات پر جلسوں کے انعقاد اور حق پرستانہ فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کی ہے۔ کراچی میں پانچ مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے بیک وقت پانچ شانداربڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،ڈسٹرکٹ کمیٹیوں،سیکٹرزویونٹوں کے ذمہ داران اورایک ایک کارکن کودل کی گہرائیوں سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ویب ٹی وی پر بیک وقت پانچ عوامی اجتماعات براہ راست نشر کرنے پر ایم کیوایم ویب ٹیم کے تمام ارکان کو خصوصی شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پر ایم کیوایم کی اسپیچ کمیٹی،شعبہ اطلاعات ، وڈیوسیکشن،فوٹوسیکشن،نیوزسیکشن ، سوشل میڈیا، کیم ڈویژن، شعبہ خواتین ، ایلڈرزونگ، لیبرڈویژن ، اے پی ایم ایس او، الیکشن سیل ، لیگل ومیڈیکل ایڈ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ارکان کے علاوہ حق پرست سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز کوبھی شاباش اور دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔