ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹرکے جوائنٹ انچارج محمد سجاد کے والد غلام عباس کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن: ۔۔۔ 27، نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹرکے جوائنٹ انچارج محمدسجادکے والدغلام عباس کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورمحمدسجادسمیت تمام سوگوارلوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)