ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس فوری طورپر طلب کرلیاگیا
اجلاس میں ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر رینجرز کے چھاپوں، گرفتاریوں اورانتخابی مہم میں رکاوٹوں پر غورکیاجائے گا
ایم کیوایم کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیاجائے گا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا مشترکہ ہنگامی اجلاس فوری طور پر طلب کرلیاگیا ہے ۔ اجلاس میں کراچی میں ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر رینجرز کے اندھادھند چھاپوں ، رینجرزاور سادہ لباس میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواروں سمیت ایم کیوایم کے درجنوں عہدیداروں وکارکنوں کی گرفتاریوں ایم کیوایم کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیاجائے گا۔