ایم کیو ایم کے وفد کی معروف دانشور اور سابق حق پرست سینیٹر جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں شرکت
وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، علی رضا عابدی، علی راشد اور سردار احمد شامل تھیں
کراچی ۔۔۔ 24، نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ ڈیفنس فیز 2 میں واقع طوبیٰ مسجد میں منگل کے روز معروف دانشور، ادیب، شاعر، بینکر، نقاد، ڈرامہ نگار، تجزیہ و کالم نگار، انجمن اردو ترقی کے رکن اور سابق حق پرست سینیٹر جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے جمیل الدین عالی کے صاحبزادوں و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان تک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں ایم کیوایم کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور علی راشد اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد شامل تھے۔