پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے وفد کی شرکت
ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ظفر راجپوت اور انچار ج حیدرآباد زونل نوید شمسی و دیگر شامل
رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل اور ایم کیوا یم کے وفد کے ارکان کی مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات
اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار
ہالہ ۔۔۔ 21 نومبر 2015ء
رکن رابطہ کمیٹی کنورنوید جمیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کی نماز جنازہ میں شرکت۔ مخدوم امین فہیم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر ہالہ میں درگاہ غوث الحق سروری نوح کے احاطے میں ادا کی گئی جبکہ تدفین کے آبائی قبرستان میں ان کے والد مخدوم طالب المولا کے پہلو میں کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کے وفد نے شرکت کی جس میں رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی ظفر راجپوت، حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی اور اراکین صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی اور راشد خلجی شامل تھیں۔ جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم ہالہ سیکٹر کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل کمیٹی کے انچارج و اراکین اور حق پرست ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔