Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین مہاجروں کی رگوں کا لہو ہیں ہم جب تک زندہ ہیں کوئی جناب الطاف حسین کی فکر کو مٹا نہیں سکتا،عامر خان


جناب الطاف حسین مہاجروں کی رگوں کا لہو ہیں ہم جب تک زندہ ہیں کوئی جناب الطاف حسین کی فکر کو مٹا نہیں سکتا،عامر خان
 Posted on: 11/21/2015
جناب الطاف حسین مہاجروں کی رگوں کا لہو ہیں ہم جب تک زندہ ہیں کوئی جناب الطاف حسین کی فکر کو مٹا نہیں سکتا،عامر خان
سندھ کے شہروں کو مطلوبہ فنڈز نہیں دئیے جاتے اسکے باوجود کراچی ، حیدرآ با د اور میر پورخاص کی ترقی کیلئے کام کیا اور کرتے رہیں گے 
5دسمبر کوکامیابی کے بعد ایم کیو ایم کراچی کو دوبارہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کیلئے کام کریگی، وسیم اختر
بلدیاتی انتخابات 2015ء سلسلے میں لانڈھی میں منعقدہ بڑے عوامی جلسے سے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و دیگر کا خطاب
کراچی ۔۔۔21نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگ اور عوامی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ہفتہ کے روز لانڈھی نمبر چار عمران شہید پارک میں ایم کیوا یم کے زیر اہتمام شاندار عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں لانڈھی سے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ، رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین سید امین الحق، عار ف خان ایڈوکیٹ ، عبد القادر خانزادہ ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اراکین سی ای سی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، خواتین ، بچے، بچیوں ، نواجوانوں ، طالب علموں ،بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ عوا م کے جوش و جذبے نے آج ایم کیو ایم کے تمام مخالفین کو شکست دے دی ہے، جناب الطا ف حسین نے جامعہ کراچی سے جس پودے کی بنیاد ڈالی تھی آ ج وہ پاکستان کے کونے کونے میں موجودہے،انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا دس دیا اور عد م تشدد کے فلسفے کی ترویج کی، حق پرست عوام جناب الطاف حسین کے نظریے کے مطابق جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو مطلوبہ فنڈ نہیں دیا جاتا لیکن ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی ، حیدرآ با د او میر پورخاص کی ترقی کیلئے کام کیا تھا اور اس مرتبہ بھی کریں گے ،مہاجروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا تو پاکستان بنا ہے جو لوگ مہاجروں کو پناہ دینے کے دعوے کرتے ہیں انہیں ہندؤں اور انگریزوں کی غلامی سے مہاجرو ں نے نجات دلائی ہے ،پاکستان ہمارا ملک ہے جسے بنایا بھی ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا اورہم ہی بچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 19جون 1992 ء سے جاری ریاستی آپریشن میں لاکھوں ساتھیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں لیکن آج بھی اس تحریک کے نوجوان اسی جذبے سے میدان عمل میں ہیں،آج بھی ہمارے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر پھینکا جارہاہے لیکن ہم آج بھی رو ز اول کی طرح ثابت قدم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جناب الطاف حسین مہاجروں کے جسم کی روح اور ہماری رگوں کا لہو ہیں جب تک ہم زندہ ہیں کوئی جناب الطاف حسین کی فکر کو نہیں مٹاسکتا۔انچارج سی ای سی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کوئی جماعت ایم کیو ایم کے مقابلے پر نہیں آسکتی ،دراصل 5دسمبر کوایم کیو ایم کا مقابلہ فرسود ہ و جاگیردارانہ نظام اور اسکے پیروکاروں سے ہے، لانڈھی کا جلسہ ہمارے تمام مخالفین کیلئے ایک خاموش پیغام ہے،حیدرآباد اور میرپورخاص میں واضح اکثریت سے حق پرستوں کی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ کا نوجوان طبقہ صرف جناب الطاف حسین کا سپورٹر طبقہ ہے اور یہی طبقہ5دسمبر کوحق پرستوں کی کامیابی کا ہر اول دستہ بنے گا، ایم کیو ایم شہرکراچی کو دوبارہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کیلئے کام کرے گی اور جناب الطا ف حسین کی سربراہی میں پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہاکہ لانڈھی کے عوام نے آج کے جلسے میں بھرپور تعداد میں شرکت کرکے ایم کیوا یم کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اس مرتبہ بھی لانڈھی میں ایم کیوا یم کو شکست دینے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا،ایک دور تھا جب لانڈھی شہر کراچی کا دور دراز علاقہ تھا لیکن ایم کیوا یم کے نمائندوں نے اسے ترقی یافتہ علاقہ بنا کر اسے شہر کااہم ترین علاقہ بنا دیاہے،۵دسمبر کے بعد شہر کے دیگر مسائل کا بھی حل نکال لیا جائے گا۔حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہاکہ ایم کیو ایم کے خلاف مختلف ادوار میں ریاستی آپریشن کئے گئے لیکن عوام نے ہمیشہ ایم کیوا یم کا ساتھ دیا ہے ، عوام نے ایم کیوا یم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں لیکن انہیں آج تک انکے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کا بلدیاتی انتخاب عوامی ریفرنڈم ہوگا جس کے بعد سندھ میں علیحدہ صوبے کی تحریک کا آغاز کیاجائے گا،مہاجروں پر ظلم و ستم کیا جاتاہے لیکن دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جاتیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے ایک ملین عوام کے جلوس سے پاک فوج کو سیلوٹ کروایا تھا لیکن کبھی کسی نے انکے اس کردار کو اجاگر نہیں کیا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خالد افتخار نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے عوام کیلئے لانڈھی میڈیکل کالج ،ٹیکنیکل کالجز ، اسکولز، اسٹیڈیم کا تحفہ دیا جس کا ثمر ہماری نسلوں کو ملے گا، لانڈھی کے عوام نے تحریک کی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے دئیے اور اس تحریک کو دوام بخشا اور آج باہر سے آئی ہوئی اور منافق سیاسی جماعتیں مہاجرعوام سے ووٹ مانگنے آگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لانڈھی کے عوام نے ہمیشہ جناب الطاف حسین کے نامزد نمائندوں کو ووٹ دئیے ہیں اور انشا ء اللہ 5دسمبر کو بھی عوام حق پرستو ں کو ہی ووٹ دیں گے۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر معین نے کہا کہ آج ایک بار پھر لاندھی نے یہ بتا دیا ہے کہ لانڈھی والے کس کے چاہنے والے ہیں آج سے پہلے جو تھوڑا بہت بھی کسی کے گما ن میں تھا کہ وہ لانڈھی فتح کریں گے انکے منہ پر تمانچا ہے،عوام۵ دسمبر کو صرف رسم اداکریں گے جیت تو ہم آج ہی چکے ہیں،آج ہمارے شہر میں کس طرح ترقی کا راستہ روکا جارہا ہے،ہم ۵ دسمبر کے دن کو الیکشن کے طور پر نہیں بلکہ علیحدہ صوبے کے ریفرنڈ م کے طور پر منائیں گے ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا تھا ہم صوبہ حاصل کریں گے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ نے کہا کہ مہاجروں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان بنایا لیکن آج ان کے ساتھ نا انصافیاں اور زیادتیاں کی جارہی ہیں ،نوجوانوں کو تعلیم اور روزگارمیں عصبیت کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مہاجروں کو پہچان دی اور ملک کے ہر مظلوم پاکستانی کے حقوق کیلئے جدوجہد کا آغاز کیااورآج ملک کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد مہاجروں کے ساتھ ہیں،لانڈھی صرف اور صرف الطاف حسین کا قلعہ ہے۔


11/21/2024 4:46:13 AM