پا کستان پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکا اظہا ر تعزیت
مر حو م ایک اصول پسند سیا ستد ان تھے ،ان کے انتقال سے ملک کی سیا ست میں پید ا ہو نے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا ،فاروق ستار
امین فہیم مرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوران کے صبرجمیل کے لئے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرفاروق ستار کی دعا
کر اچی ۔۔۔21نو مبر 2015ء
قومی اسمبلی میں متحد ہ قومی مو و منٹ کے پارلیمانی لیڈروایم کیوایم سینئررہنماء ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سر وری جما عت کے سر بر اہ اور پا کستان پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما مخد وم امین فہیم کے انتقال پرگہرے رنج غم کا اظہا رکیاہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مخدوم امین فہیم مر حو م کے تمام سوگوار اہل خانہ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری،بلاول بھٹوزرداری اورپیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت وکارکنان سے دلی تعزیت وہمد ردی کا اظہا رکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ مخد وم امین فہیم ایک اصول پسند سیا ستد ان اورشرف نفس انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر ملک میں حقیقی جمہو ریت کے نفاذ کیلئے وفدکر دی تھی،ان کے انتقال سے ملک کی سیا ست میں جو خلا پید اہو گیا ہے وہ کبھی پر نہیں جا سکتا۔فاروق ستارنے دعاکی کہ اللہ تعالی مخد وم امین فہیم مر حو م کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فر ما ئے اور تمام سوگو ار لو احقین کو صبر جمیل عطا ء فر ما ئے (آمین )