اتحادٹاؤن میں رینجرزکے اہلکاروں پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کاواقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
اتحادٹاؤن کالعدم تنظیموں کاگڑھ ہے جہاں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ الطاف حسین
آج کاواقعہ بھی دہشت گردی کے ان واقعات کاتسلسل ہے۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کارینجرزاہلکاروں کی شہادت پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرجنرل نوید مختار،
ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبر،تمام افسران اورایک ایک جوان سے اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 20 نومبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحادٹاؤن میں رینجرزکے اہلکاروں پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں رینجرزکے چاراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اتحادٹاؤن کالعدم تنظیموں کاگڑھ ہے جہاں اس سے قبل بھی اس قسم کی دہشت گردی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ آج کاواقعہ بھی دہشت گردی کاتسلسل ہے۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں رینجرزاہلکاروں کی شہادت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل نوید مختار،ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر،تمام افسران اورایک ایک جوان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیداہلکاروں کی مغفرت فرمائے،شہداء کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورزخمی اہلکاروں کوصحت کاملہ عطاکرے۔