بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
فائرنگ کے نتیجے میں 3رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار
دہشت گردوں کا رینجرز موبائل پر حملہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی ہے ، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا جاں بحق رینجرز اہلکاروں کے سوگوار لواحقین ، ڈی جی رینجرز و دیگر افسرا ن و اہلکاروں سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔20، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کا رینجرز کی موبائل پر حملہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گرد سخت سے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ہلاک ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے سوگوار لواحقین ، ڈی جی رینجرز دیگر افسران اور اہلکاروں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق رینجرز اہلکاروں کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اور زخمی اہلکار کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے۔ (آمین)