Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی پر توجہ دے۔الطاف حسین


اسٹیبلشمنٹ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی پر توجہ دے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/18/2015
اسٹیبلشمنٹ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی پر توجہ دے۔الطاف حسین
عوام کوان کاحق دینے کے لئے شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ بنایاجائے ۔الطاف حسین
ہمارے آباؤاجدادنے قیام پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیالیکن ہمیں نفرت وتعصب کانشانہ بنایاجاتاہے
70سالوں سے ہم اپنے حقوق کیلئے کوٹہ کی بھیک مانگ رہے ہیں
ہم دہائیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں بھی برابرکاشہری سمجھولیکن ہماری فریادوں پر کان نہیں دھراجاتا
اگر ہمارے ساتھ یہ نفرت وتعصب کارویہ نہیں بدلا گیا اور برابری کی بنیادپرحقوق نہیں دیے گئے توہم میدان عمل میں نکل آئیں گے
کارکنان وعوام مجھ سے جس قدرمحبت کرتے ہیں وہ بے مثال ہے ٹنڈوالہ یارکے زونل آفس پر ذمہ داران سے گفتگو
لندن۔۔۔ 18 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کوچاہیے کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی پر توجہ دے اورعوام کوان کاحق دینے کے لئے شہری علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ بنایاجائے ۔انہوں نے یہ بات منگل کی شب ٹنڈوالہ یارکے زونل آفس پر ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا، ہمارے آباؤاجدادنے قیام پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیالیکن بانیان پاکستان کی اولادوں کوہی پاکستان میں نفرت وتعصب کانشانہ بنایاجاتاہے۔70سالوں سے ہم اپنے حقوق کیلئے کوٹہ کی بھیک مانگ رہے ہیں اور یہ دہائیاں دے رہے ہیں کہ ہم بھی سندھ کے باسی ہیں، ہمیں بھی برابرکاشہری سمجھولیکن ہماری فریادوں پر کان نہیں دھراجاتا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے ساتھ یہ نفرت وتعصب کارویہ نہیں بدلا گیا اور برابری کی بنیادپرحقوق نہیں دیے گئے توہم میدان عمل میں نکل آئیں گے ، پھر معاملہ 40/60 کا نہیں بلکہ 50/50 پر طے ہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے کئی برس قبل بتایاکہ کراچی میں طالبانائزیشن ہورہی ہے تو وزیراعلیٰ سندھ نے اس سے انکارکیااورکہاکہ الطاف حسین قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔میں نے کہاکہ القاعدہ کراچی میں اڈے قائم کررہی ہے توکہاگیاکہ اس کا کوئی وجودنہیں ہے۔ جب میں نے کہاکہ پاکستان میں داعش آگئی ہے توسیکریٹری خارجہ نے بیان دیاکہ پاکستان میں داعش کاکوئی وجودنہیں ہے۔ جبکہ سانحہ صفورا میں ملوث جو دہشت گرد پکڑے گئے ہیں ان کا تعلق داعش سے سامنے آیا ہے ۔یہ لوگ قوم کوگمراہ کرنے کیلئے جھوٹ بولتے آئے ہیں اورآج بھی جھوٹ بول رہے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ آج بھی کراچی میں ایسے کئی علاقے ہیں جہاں طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں نے ا پنے اڈے قائم رکھے ہیں جہاں پولیس اور رینجرز داخل نہیں ہوسکتی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم پر چاہے کتنے ہی مظالم ڈھائے جائیں، ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم یزیدیت کے مخالف اورحسینیت کے پیروکارہیں۔جناب الطاف حسین نے ٹنڈوالہ یار کے ذمہ داران وکارکنان کے والہانہ محبت وعقیدت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں پیاراورمحبت کی ایسی مثال دیکھنے میں نہیں ملتی کہ کوئی رہنما25سے اپنے وطن اوراپنے لوگوں سے دورہواوروہ لوگ جنہوں نے 25سال سے مجھے نہیں دیکھا اوروہ لوگ جنہوں نے آج تک مجھے دیکھاہی نہیں وہ مجھ سے جس قدرمحبت کرتے ہیں وہ بے مثال ہے۔جوپیار اورچاہت ٹنڈوالہ یار کے کارکنان اپنے الطاف بھائی سے کرتے ہیں اسے دیکھ کرچاندبھی شرماتاہے اورجب ستارے اس محبت کودیکھتے ہیں توکہتے ہیں کہ یہ محبت ان تاروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام ترنامساعدحالات کے باوجودمحنت وجانفشانی سے کام کرنے پر ٹنڈوالہ یارزون کے کارکنوں اورذمہ داروں ، ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

1/10/2025 11:02:27 PM