حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے،سید فیصل سبزواری
حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر94 میں حق پرست امیدوار ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کوہسار ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران اور علاقے کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو
حیدرآباد۔۔۔18 نومبر2015 ء
حیدرآباد شہر میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی حق پرست امیدواران کی بلا مقابلہ کامیابی نظریہ الطاف کی جیت ہے۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید فیصل سبزواری نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر94 میں حق پرست امیدوار ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کو ہسار ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران اور علاقے کے معززین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان اور حق پرست میدواران برائے چیئرمین محمد صدیق وائس چیئر میں علی اکبر بروہی بھی موجودتھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے خائف استحصالی قوتوں نے بلدیاتی انتخابات میں 10 جماعتی اتحاد بنایا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ باطل قوتیں قائد تحریک اور ان کے کارکنوں کا مل کر بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 جماعتی اتحاد ہو یا 110 جماعتی اتحاد ہو جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران کو شکست دینا مفاد پرستوں کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران 19 نومبر کو تاریخی فتح حاصل کرینگے اور اس شہر سے مفاد پرستوں کا خاتمہ کرینگے۔