ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ٹنڈوالہیار یونٹ 3-A کے کارکن و سابق سیکٹر انچارج حق نواز قائم خانی کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا
تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے، ذمہ داران و کارکنان کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں، رابطہ کمیٹی کی ہدایت
کراچی ۔۔۔17نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی بناء پر ٹنڈو الہیار زو ن یونٹ3-Aکے کارکن و سابق سیکٹر انچارج حق نواز قائم خانی ولد پیر محمد ےٰسین قائم خانی کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ حق نواز قائم خانی و لد پیر محمد ےٰسین قائم خانی سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔