Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں بسنے والے تمام افراد مذہب، فرقہ، رنگ و نسل، زبان و قومیت سے بالاتر ہو کر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔ الطاف حسین


ملک میں بسنے والے تمام افراد مذہب، فرقہ، رنگ و نسل، زبان و قومیت سے بالاتر ہو کر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/11/2013
ملک میں بسنے والے تمام افراد مذہب، فرقہ، رنگ و نسل، زبان و قومیت سے بالاتر ہو کر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔ الطاف حسین
اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور ان کے بھی برابر کے حقوق ہیں
قیام پاکستان کے بعد سے آج تک پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم رول ادا کیا ہے
لندن۔۔۔۔11اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے تصورات کے مطابق 11اگست کے دن کو ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے منا یا جانا ایک خوش آئند ہے۔انہوں نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افرادسے ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ملک میں بسنے والی اکثریت کی طرح سے پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور ان کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کے بعد اپنی تقریر میں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو اس بات کی مکمل اجازت دیتا ہے کہ وہ ملک میں آزادی سے رہتے ہوئے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جاکر عبادت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے آج تک پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں نے نہ صرف ملک کے منتخب ایوانوں میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم رول ادا کیا ہے ان کی حب الوطنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے قیام پاکستان کی مثبت سوچ اور آئین پاکستان کے مخالف ہیں جن کو بین مذاہب ہم آہنگی اور باہمی اتحاد سے ہی شکست دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی ہے کہ ملک میں بسنے والے تمام افراد مذہب، فرقہ، رنگ نسل ، زبان و قومیت سے بالا تر ہوکر ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔ 

11/21/2024 10:47:09 AM