کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے المناک حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرالطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔17، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے المناک حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی ٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔(آمین)